Enter To Learn - Learn To Serve

Full width home advertisement

Travel the world

Climb the mountains

Post Page Advertisement [Top]


فری لانسنگ 


اسلام علیکم
  میرا نام عثمان  قدیر ہے آج میں اپ کو فری لانسنگ کے بارے میں بتاؤں گا فری لانسنگ ایک ایسی چیز ہے جس میں آپ اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بیچ سکتے ہیں اور ایسے ہی اپنے کاروبار کے لئے یا اپنے کسی پروجیکٹ کے لیے ڈیجیٹل سکیلز کو خرید سکتے ہیں یہ آن لائن ارننگ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اس کے اندر مختلف قسم کی فہرست ویب سائٹ موجود ہیں جس کے اندر Fiverr , Up Work, Freelancer اور People Per Hour
 سرفہرست ہیں ان ویب سائٹس پر مختلف ممالک سے یں کسٹمر آتے ہیں  اور اپنی ضروریات کے مطابق جوسروس ضرورت ہوتی ہے اس کو سرچ کرتے ہیں اور جو بہترین اور اچھا کام کرنے والا فری لانسر ان کو پسند آتا ہے اسکو اپنا آرڈر دیتےمثال
کے طور پر اگر کسی کسٹمر کو اپنی کمپنی کے لیے ایک لوگو کی ضرورت ہےتو وہ لوگو ڈیزائننگ کے بارے میں  سرچ کرے گا

اب جو فری لانسر لوگو ڈیزائننگ کی سروس مہیا کرتے ہیں ان کے پروفائل ان کے سامنے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں جس کے اوپر انہوں نے اپنا پچھلا کام جو کسی کسٹمر کے لئے کیا ہوا ہوتا ہے وہ لگایا ہوا ہوتا ہے یا پھر جو انہوں نے اپنا بہترین ڈیزائن کیا ہوا لوگو اس کے پروفایل کے اوپر شو کیا ہوا ہوتا ہے جس سے کسٹمر اندازہ لگا لیتا ہے کہ آدمی کے اندر کتنی صلاحیت موجود ہے

یا اس کو کس قسم کا لوگو چاہیے جب کسی کسٹمر کو کوئی فری لانسر پسند آ جاتا ہے یا اس کا کام پسند آ جاتا ہے تو وہ اس کی پروفائل پر جاتا ہے اور اس کے  ریٹ چیک کرتا ہے جس کے اندر مختلف قسم کے ریٹ ہوتے ہیں جس میں سب سے پہلے بنیادی ریٹ سمپل لوگوں کے لئے پانچ ڈالر دوسرا ایک معیاری کام کے لئے10 ڈالر اور انتہائی معیاری کام کے لئے پچاس ڈالر کے ریٹ لگائے ہوئے ہوتے ہیں جیسا کہ نیچے سکرین شوٹ کے اندر آپ دیکھ سکتے ہیں


کہ فائبر کے اوپر اس فریلانسر نے اپنی تمام سروسز کے لگائے ہوئے ہیں اور اس نے اپنا بہترین کام اپنی پروفائل کے اوپر لگایا ہوا ہے تو کسٹمر اپنی ضرورت کے مطابق اس کو آرڈر کردیتا ہے مثال کے طور پر اگر وہ دس ڈالر فری لانسر کو دیتا ہے تو اس کے ساتھ مختلف قسم کی  ضروریات اس کو بتائی جاتی ہے مثلا مجھے لوگوں کے اندر یہ کمپنی کا نام ہے اس کلر کا چاہیے اور مجھے اس سے لوگوں کی دو دن کے اندر ضرورت ہے گل اس کی آفر کو قبول کرلیتا ہے تو اس کا ٹائم شروع ہوجاتا ہے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اس نے اپنا کام کسٹمر کو دینا ہوتا ہے جب آرڈر مکمل ہوجاتا ہے تو کسٹمر کو بھیج دیا جاتا ہے کسٹمر کو اگر کوئی کام پسند آجائے تو آرڈر کو کمپلیٹ مکمل کردیتا ہے اور آپ  کے پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جاتے ہیں اور وہ سکیورٹی کی وجہ سے 15 دن آپ ان کو اس اکاؤنٹ سے نکال نہیں سکتے پندرہ دن کے بعد آپ اس کو اپنے بینک اکاؤنٹ کے اندر یا جہاں بھی جائیں ان کو نکال سکتے ہیں اس چیز کے لئے وہ ویب سائیٹ جو پلیٹ فارم استعمال ہوتا ہے وہ آپ سے دس ڈالر کے اوپر دو ڈالر چارج کرتی ہے جس سے آپ بھی مطمئن ہوتے ہیں اور کسٹمر بھی مطمئن ہوتا ہے کہ کوئی فراڈ نہیں ہوگا تو دوستو امید کرتا ہوں آپ کو میرا یہ آرٹیکل پسند آیا ہو گا مزید معلومات کے لیے میری ویب سائٹ پر وزٹ کرتے رہیں اور اس  اس قسم کے آرٹیکل آپ کو ملتے رہیں گے تو سب دوستوں سے گزارش ہے کہ دعاؤں میں یاد رکھیں اگلی پوسٹ کے ساتھ دوبارہ ملیں گے


  

No comments:

Post a Comment

Bottom Ad [Post Page]

| Designed by Usman Qadeer