یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائیں
اسلام علیکم دوستوں
میں آج آپ کو بتانے جارہا ہوں کہ آپ یوٹیوب کے ساتھ کیسے پیسے کما سکتے ہیں یوٹیوب کے اوپر کیسے کام کیا جاتا ہے اور ارننگ کیسے ھوتی ھے یہ سب باتیں آج میں آپ کو اس پوسٹ میں کرتے ہیں کام کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کا اکاؤنٹ چاہئے اور یوٹیوب کا اکاونٹ اور جی میل کا اکاؤنٹ سب ایک جیسے ہی ہیں اگر آپ کے پاس جی میل کا اکاؤنٹ ہے تو آپ اسی سے یوٹیوب کے اوپر بھی سائن اپ ہو سکتے ہیں رجسٹر ہو سکتے ہیں تو آپ نے صرف کرنا یہ ہے اس کے اوپر رجسٹر سائن اپ کرنا ہے اور اس کے بعد آپ نے ایک چینل بنانا ہے اور اس چینل کے اوپر ویڈیو اپ لوڈ کرنی ہے یہ بس اتنا آسان سا کام ہے لیکن اس کے لیے یوٹیوب کی کچھ شرطیں ہیں جن کو پورا کرنا بہت ضروری ہے اس کے بغیر یو ٹیوب سے پیسے نہیں کما سکتے تو اس میں سب سے پہلے کیا ہے کہ آپ کی جو ویڈیوز ہیں وہ آپ کی اپنی ہونی چاہیے کسی دوسری بندے کی ویڈیوز نہیں ہونی چاہیے جیسے کسی ٹیلی ویژن کی یا کسی اور کے چینل سے ویڈیو اٹھا کر آپ اپنے چینل کے اوپر نہیں ڈال سکتے صرف اور صرف آپ کی اپنی ویڈیو ہو گئی اس کے بعد اگر جب آپ کا سب کچھ ویڈیوز وغیرہ آپ کی اپنی ہو گئی تو آپ کے پاس ایک ہزارسبسکرائبرز اور چار ہزار گھنٹے لوگ آپ کی ویڈیو دیکھیں تو یوٹیوب آپ کے چینل کو اس چیز کے لئے قبول کرلے گا کہ آپ کا چینل آن لائن ارننگ کے لئے ویری فائیڈ ہے تو اس کے بعد وہ آپ کا چینل ریویو میں لے کر جائیں گے اس کے بعد اگر ویڈیوز آپ کی اپنی ہوئی آپ کاویڈیوز کوئی کاپی رائٹ نہ ہوا تو وہ آپ کے چینل پر مونیٹائزیشن مہیا کردیں گے اور اس کے بعد جیسے جیسے لوگ آپ کی ویڈیوز دیکھیں گے اس کے اوپر مختلف قسم کے اشتہارات شائع ہونا شروع ہو جائیں گے اور جتنے زیادہ دیکھنے والے ہونگے آپ کی اتنی زیادہ کمائی شروع ہوجائے گی تو دوستو یہ چھوٹا سا طریقہ تھا اور یہ یوٹیوب کی شرائط تھی جس کے ذریعے آپ یوٹیوب سے پیسے کما سکتے ہیں یہ کام اتنا زیادہ مشکل نہیں ہے اگر آپ ایک ویڈیو بنا سکتے ہیں اور لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں تو یہ سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے یوٹیوب پر اس سے لوگ کافی پیسے کماسکتے ہیں لوگ یوٹیوب سے لاکھوں اور ہزاروں میں کمائی کرتے ہیں
No comments:
Post a Comment